hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42209

.

كنز العمال

42209
Kanz al-Ummal
42196- من أحب لقاء الله أحب الله لقاءه، ومن كره لقاء الله كره الله لقاءه، قالت عائشة: إنا لنكره الموت! قال: ليس ذاك ولكن المؤمن إذا حضره الموت بشر برضوان الله وكرامته، فليس شيء أحب إليه مما أمامه فأحب لقاء الله فأحب الله لقاءه، وأما الكافر إذا حضره الموت بشر بعذاب الله وعقوبته فليس شيء أكره إليه مما أمامه، فكره لقاء الله وكره الله لقاءه."عبد بن حميد - عن أنس عن عبادة بن الصامت؛ "هـ - عن عائشة".
٤٢١٩٦۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات پسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی ملاقات پسند کرتے ہیں اور جو اللہ تعالیٰ سے نہ ملنا چاہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کے ساتھ نہیں ملنا چاہتے حضرت عائشہ (رض) نے عرض کی : مجھے موت سے نفرت ہے آپ نے فرمایا : یہ اس میں شامل نہیں لیکن مومن کی جب موت آتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور اس کی کرامت و عزت کی بشارت دی جاتی ہے تو اس سامنے کی چیز سے بڑھ کرا سے کوئی چیز اچھی نہیں لگتی پھر بھی وہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو پسند کرتا تو اللہ تعالیٰ اس کی ملاقات کو پسند کرتے ہیں۔ رہا کافر تو جب اسے موت اتی ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کے عذاب اور سزا کی نوید ملتی ہے تو اس سے زیادہ کوئی چیز بری نہیں لگتی یوں وہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو ناپسند کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنا پسند نہیں کرتے۔ عبدبن حمید عن انس عن عبادۃ بن الصامت ابن ماجۃ عن عائشۃ