42357- ما من ميت يوضع على سريره فيخطى به ثلاث خطى إلا نادى بصوت يسمعه من يشاء الله: يا إخوتاه! ويا حملة نعشاه! لا تغرنكم الدنيا كما غرتني! ولا يلعبن بكم الزمان كما لعب بي! أترك ما تركت لذريتي ولا يحملون عني خطيئتي، وأنتم تشيعوني ثم تتركوني والجبار يخاصمني."ابن أبي الدنيا والديلمي - عن عمر".
٤٢٣٥٧۔۔۔ جس میت کو اس کی چارپائی پر رکھ کر تین قدم چلایاجاتا ہے تو وہ ایسی آواز سے بولتی ہے جسے ہر وہ چیز سنتی ہے جسے اللہ تعالیٰ سنانا چاہتا ہے : اے بھائیو ! اے اس کی لعش کو اٹھانے والو ! دنیا تمہیں ایسادھوکا نہ دے جیسا اس نے مجھے دھوکا دیا اور نہ زمانہ تم سے کھیلے جیسے مجھ سے کھیلا میں اپنا سب کچھ اپنی اولاد کے لیے چھوڑے جارہاہوں لیکن وہ میرے گناہ نہیں اٹھائیں گے تم لوگ میرے ساتھ چل رہے ہو اور عنقریب مجھے چھوڑدوگے اور طاقتورذات میرا حساب لے گی۔ ابن ابی الدنیا والدیلمی عن عمر