42488- ما لكم تنظرون؟ قالوا: رأيناك رققت! قال: رحمة يضعها الله حيث يشاء، وإنما يرحم الله غدا من عباده الرحماء."حم - عن الوليد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف عن أبيه عن جده قال: استعز بأمامة بنت العاص فبعثت زينب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فجاءها ومعه ناس من أصحابه، فأخرجت الصبية إليه فإذا نفسها تقعقع في صدرها، فذرفت عيناه، ففطن بهم وهم ينظرون إليه قال - فذكره" "
42488: ۔۔ تم لوگ کیا دیکھ رہے ہو ؟ انھوں نے عرض کی : ہم نے دیکھا کہ آپ دل گرفتہ ہیں آپ نے فرمایا : یہ رحمت ہے جسے اللہ تعالیٰ جہاں چاہتا ہے رکھتا ہے اللہ تعالیٰ کل اپنے انہی بندوں پر رحم کرے گا جو رحم کرتے ہیں۔ (مسند احمد عن الولید بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف عن ابیہ عن جدہ فرماتے ہیں : ۔ حضرت امامۃ بنت ابی العاص جان کنی کے عالم میں تھیں تو حضرت زینب نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف قاصد بھیجا آپ اپنے چند صحابہ (رض) کے ساتھ ان کے ہاں تشریف لائے، بچی آپ کے سامنے لائی گئی تو اس کی جان اٹک رہی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں آپ نے لوگوں کو بھانپ لیا، کہ وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔