42492- إنما هذا رحم، وإن من لا يرحم لا يرحم، إنما ننهي الناس عن النياحة وأن يندب الرجل بما ليس فيه، لولا أنه وعد جامع وسبيل مئتاء وأن آخرنا لاحق بأولنا لوجدنا عليه وجدا غير هذا، وإنا عليه لمحزونون، تدمع العين ويحزن القلب، ولا نقول ما يسخط الرب، وفضل رضاعه في الجنة."ابن سعد - عن مكحول قال: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم وإبراهيم يجود بنفسه فدمعت عيناه، فقال له عبد الرحمن بن عوف: هذا الذي تنهى عنه! قال - فذكر".
42492: ۔۔۔ یہ تو رحمت ہیں، اور جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا، ہم تو لوگوں کو صرف نوحہ کرنے سے روکتے ہیں اور آدمی کی ایسی تعریف کی جائے جو اس میں نہیں اگر یہ جمع کرنے والا وعدہ، چلتا راستہ نہ ہوتا اور ہمارے پچھلے اگلوں کے ساتھ نہ ملتے تو ہم اس پر اس سے زیادہ افسوس کرتے، ہم اس کے بارے میں غم گین ہیں آنکھ روتی ہے دل غم گین ہوتا ہے اور ہم رب کو ناراض کرنے والی بات نہیں کرتے اور اس کے دودھ کا باقی حصہ جنت میں ہوگا۔ (ابن سعد عن مکحول فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو ابراہیم (رض) جان کنی کی حالت میں تھے آپ کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں تو عبدالرحمن بن عوف نے عرض کیا : کیا آپ اس سے منع کرتے ہیں ! تو فرمایا)