hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42559

.

كنز العمال

42559
Kanz al-Ummal
42546- يقول القبر للميت حين يوضع فيه "ويحك يا ابن آدم! ما غرك بي؟ ألم تعلم أني بيت الظلمة وبيت الفتنة وبيت الوحدة وبيت الدود؟ ما غرك بي إذ كنت تمشى فدادا " فإن كان مصلحا أجاب عنه مجيب القبر فيقول: أرأيت أن كان يأمر بالمعروف وينهى عن المنكر! فيقول القبر: إني إذا أعود عليه خضرا، ويعود جسده عليه نورا، وتصعد روحه إلى رب العالمين."الحكيم، ع، طب،حل - عن أبي الحجاج الثمالي".
42546: ۔۔۔ میت کو جب قبر میں رکھا جاتا ہے تو قبر اس سے کہتی ہے : ابن آدم ! تیرا ناس ہو میرے متعلق تجھے کس نے دھوکے میں رکھے ؟ کیا تجھے پتہ نہیں کہ میں تاریکی آزمائش تنہائی اور کیڑوں کا گھر ہوں ؟ تجھے کسی نے دھوکے میں رکھا جب تو کئی امیدیں لے کر چلا کرتا تھا، پس اگر وہ نیک ہوا تو قبر کا جواب دینے والا اس کی جانب سے جواب دے گا۔ تیرا کیا خیال ہے اگر وہ نیکی کا حکم دیتا رہا اور برائی سے منع کرتا رہا ہو ! تو قبر کہتی ہے : تب تو میں اس کے لیے تروتازگی میں بدل جاؤں گی اور اس کا جسم منور ہوجائے گا۔ اور اس کی روح رب العالمین کی طرف پرواز کرجائے گی۔ الحکیم ابو یعلی، طبرانی فی الکبیر، حلیۃ الاولیاء عن ابی الحجاج الثمالی۔