42621- من محمد رسول الله إلى معاذ بن جبل، سلام عليكم إني أحمد إليك الله الذي لا إله إلا هو، أما بعد فإن ابنك فلان قد توفي في يوم كذا وكذا فأعظم الله لك الأجر، وألهمك الصبر ورزقك الصبر عند البلاء، والشكر عند الرخاء! أنفسنا وأموالنا وأهلونا من مواهب الله الهنيئة، وعواريه المستودعة، يمتعنا بها إلى أجل معدود، ويقضيها لوقت معلوم، وحقه علينا هناك إذا أبلانا الصبر؛ فعليك بتقوى الله وحسن العزاء! فإن الحزن لا يرد ميتا ولا يؤخر أجلا، وإن الأسف لا يرد ما هو نازل بالعباد. "الخطيب - عن ابن عباس، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
42621 محمد رسول اللہ کی جانب سے معاذ بن جبل کی طرف، تم پر سلام ہو، میں تمہارے سامنے اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں دعا وسلام کے بعد عرض احوال یہ ہے کہ تمہارا فلاں بیٹا، فلاں دن فوت ہوگیا اللہ تعالیٰ تمہارے اجر کو بڑھائے، اور تجھے صبر کا امام کرے اور مصیبت پر صبر کی توفیق دے اور آسائش پر شکر کرنا عطا کرے، ہماری جانیں ہمارے مال اور ہمارے اہل و عیال اللہ تعالیٰ کا بہترین عطیہ ہیں، اور اس کی وہ مانگی ہوئی وہ چیزیں ہیں جو (ہمارے پاس) امانت ہیں۔ اور اس وقت ہم پر اس کا حق یہ ہے کہ جب ہمیں آزمائے تو صبر سے کام لیا جائے تم پر اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اور اچھی تعزیت لازم ہے کیونکہ غم کسی میت واپس نہیں کرسکتا اور نہ کسی وقت کو ٹال سکتا ہے اور افسوس بندوں پر آنے والے مصائب کو روک سکتا ہے۔ (الخطیب عن ابن عباس، واوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات)