hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42769

.

كنز العمال

42769
Kanz al-Ummal
42756- إن في أحاديث الأولين عجبا! حدثني حاضني أبو كبشة عن مشيخة خزاعة أنهم أرادوا دفن سلول بن حبشية وكان وكان سيدا فيهم مطاعا قال: فانتهى بهم الحفر إلى أن أزج له بلق " فإذا رجل على سرير شديد الأدمة كث اللحية وعليه ثياب يقعقع الجلود وعند رأسه كتاب بالمسند أنا شمر ذو النون، مأوي المساكين، مستغاث العارفين، ورأس مثوبة المستصرخين؛ أخذني الموت غضا، وأوردني بقوته أرضا، وقد أعيي الملوك الجبابرة والأبالخة " والقساورة "."الديلمي - عن العباس بن هشام بن محمد بن السائب عن أبيه عن جده عن أبي صالح عن ابن عباس".
42756 :۔۔۔ پہلے لوگوں کی باتوں میں بڑی عجیب بات ہے مجھے گود لینے والے ابو کبشہ خزاعہ کے بزرگوں سے نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے سلول بن جشیہ جو ان کے قابل اتباع سردار تھے کو دفن کرنے کا ارادہ کیا، فرمایا : انھوں نے گہرائی میں ایک گڑھا کھودا جس کا ایک دروازہ تھا تو اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ تخت پر گہرے گندمی رنگ کا گھنی داڑھی والا ایک شخص بیٹھا ہے جس پر آواز والی کھال کے کپڑے تھے اور اس کے سرہانے حمیری زبان میں لکھی ایک تحریر تھی۔ میں شمر ذوالنون ہوں مساکین کا ٹھکانا، عارفین کی مددگاہ عاجزوں کی پہنچ کی بنیاد، مجھے موت نے آدبوچا، اور اپنی طاقت سے زمین میں پہنچا دیا اور اس نے ظالم متکبر اور بہادر بادشاہوں کو عاجز کردیا۔ (الدیلمی عن العباس بن ہشام بن محمد بن السائب عن ابیہ عن جدہ عن ابی صالح عن ابن عباس۔