42760- الأخلاء ثلاثة: "فأما خليل فيقول أنا معك حتى تأتي باب الملك ثم أرجع وأتركك" فذلك أهلك وعشيرتك، يشيعونك حتى تأتي قبرك، وأما خليل فيقول "أنا لك ما أعطيت، وما أمسكت فليس لك" فذلك مالك، وأما خليل فيقول "أنا معك حيث دخلت وحيث خرجت" فذلك عملك، فيقول: والله! لقد كنت من أهون الثلاثة علي."ك - عن أنس".
42760 :۔۔۔ دوست تین طرح کے ہیں، ایک دوست کہتا ہے میں اس وقت تک تیرے ساتھ ہوں یہاں تک کہ تو فرشتے کے دروازے تک آئے پھر میں واپس لوٹ جاؤں گا، اور تجھے چھوڑ جاؤں گا، تو یہ تیرے گھر والے اور رشتہ دار ہیں، جو تجھے قبر تک جانے کے لیے تجھے الوداع کہیں گے۔ اور ایک دوست کہتا ہے : جب تک تو نے مجھے دیا تو میں تیرا ہوں اور جب تو نے مجھ سے ہاتھ کھینچا تو وہ تیرا نہیں، اور ایک دوست کہتا ہے کہ تو جہاں جائے گا اور جہاں سے نکلے گا میں تیرے ساتھ رہوں گا، تو یہ تیرا عمل ہے، وہ کہتا ہے : اللہ کی قسم ! میں تیرے لیے تینوں سے ہلکا ہوں۔ (حاکم عن انس)