42784- ما تقولون في رجل قتل في سبيل الله؟ قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: الجنة إن شاء الله! فما تقولون في رجل مات في سبيل الله؟ قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: الجنة إن شاء الله! فما تقولون في رجل مات فقام رجلان ذوا عدل فقالا: لا نعلم إلا خيرا! قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: الجنة إن شاء الله! فما تقولون في رجل مات فقام رجلان ذوا عدل فقالا: لا نعلم خيرا؟ قالوا: النار، قال: مذنب، والله غفور رحيم."حم، طب - عن كعب بن عجرة".
٤٢٧٨٤۔۔۔ اس شخص کے متعلق تم کیا کہتے ہو جو اللہ کی راہ میں شہید کردیا گیا ؟ لوگوں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بہترجانتے ہیں آپ نے فرمایا ان شاء اللہ جنت میں جانا ہے اور جو شخص اللہ کے راستے میں فوت ہوگیا اس کے متعلق کیا کہتے ہو ؟ لوگوں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بہترجانتا ہے آپ نے فرمایا انشاء اللہ جنت ہے اور اس شخص کے متعلق کیا کہتے ہو جو ویسے گھر پر فوت ہوا تو انصاف والے دو شخص اٹھے اور کہنے لگے ہمیں تو صرف بھلائی کا علم ہے لوگوں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بہترجانتا ہے آپ نے فرمایا انشاء اللہ جنت ہے اور اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہو جس کی فوتگی پر دوانصاف والے شخص اٹھے اور انھوں نے کہا ہمیں کسی خیرکاعلم نہیں جو اس نے کی ہو، لوگوں نے عرض کیا جہنم، آپ نے فرمایا وہ گناہ گار ہے اور اللہ بخشنے والامہربان ہے۔ مسنداحمد، طبرانی فی الکبیر عن کعب بن عجرہ۔