hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42803

.

كنز العمال

42803
Kanz al-Ummal
42790- عن مجاهد قال: خطب عثمان بن عفان فقال في خطبته: ابن آدم! أعلم أن ملك الموت الذي وكل بك لم يزل يخلفك ويتخطى إلى غيرك منذ أنت في الدنيا، وكأنه قد تخطى غيرك إليك وقصدك، فخذ حذرك واستعد له، ولا تغفل فإنه لا يغفل عنك، واعلم ابن آدم! إن غفلت عن نفسك ولم تستعد لم تستعد لها غيرك، ولا بد من لقاء الله، فخذ لنفسك ولا تكلها إلى غيرك - والسلام."الدينوري في المجالسة، كر".
٤٢٧٩٠۔۔۔ مجاہد سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے خطبہ دیا تو آپ نے اپنے خطبہ میں کہا، اے انسان ، تجھے اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ وہ موت کا فرشتہ جو تجھ پر مقرر ہے تیری حفاظت کررہا ہے (اگرچہ) وہ دوسروں کی طرف قدم اٹھا کرجاتا ہے جب سے تو دنیا میں ہے گویا اس نے دوسروں سے تیری طرف رخ کیا اور تیرا ارادہ کیا ہے سو اپنے بچاؤں کا سامان سنبھال اور اس کی تیاری کر اور اس سے غافل نہ ہو کیونکہ وہ تجھ سے غافل نہیں ۔
اے انسان ! تجھے پتہ ہونا چاہیے، اگر تو اپنے آپ سے غافل ہوگیا اور اسے نفس کو (تیار نہیں کیا تو وہ تیار نہیں ہوگا) کیونکہ اسے ) تیرے سوا کوئی تیار نہیں کرے گا، اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات تو ضروری ہے سو اپنے نفس کے لیے کچھ تیارکر اور اپنے علاوہ کسی کے سپرد نہ کرو والسلام۔ الدینوری فی المجالسہ ، عساکر۔