42793- عن أم الدرداء أن أبا الدرداء كان إذا رأى الميت قد مات على حالة صالحة قال: هنيئا له، ليتني مثلك! فقالت أم الدرداء له: لم تقول ذلك؟ فقال: هل تعلمين أن الرجل يصبح مؤمنا ويمسي منافقا؟ قالت: وكيف؟ قال: يسلب إيمانه ولا يشعر، لأنا بهذا الموت أعبط مني لهذا بالبقاء في الصلاة والصيام."كر".
٤٢٧٩٣۔۔۔ حضرت ام درداء عنہا، حضرت ابودرداء سے روایت کرتی ہیں کہ جب وہ دیکھتے کہ کسی میت کی اچھی حالت پر موت ہوتی ہے فرماتے اسے مبارک ہوکاش میں تیری طرح ہوتا تو حضرت ام الدرداء نے ان سے کہا، آپ ایساکیوں کہتے ہیں، انھوں نے فرمایا کیا جانتی ہو کہ آدمی صبح کو مومن ہوگا اور شام کو منافق ، انھوں نے کہا کیسے ؟ تو آپ نے فرمایا اسے پتہ بھی نہیں ہوگا، اور اس کا ایمان سلب کرلیا جائے گا اس لیے اس میں موت پر رشک کررہاہوں بنسبت نماز روزے میں باقی رہنے سے۔ رواہ ابن عساکر۔