hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42815

.

كنز العمال

42815
Kanz al-Ummal
42802- عن علي أنه خطب فحمد الله وأثنى عليه وذكر الموت فقال: عباد الله! والله الموت ليس منه فوت، إن أقمتم له أخذكم، وإن فررتم منه أدرككم، فالنجاة النجاة! والوحا الوحا! وراءكم طالب "حثيث" القبر! فاحذروا ضغطته وظلمته ووح شته، ألا! وإن القبر حفرة من حفر النار أو روضة من رياض الجنة، ألا! وإنه يتكلم في كل يوم ثلاث مرات فيقول: أنا بيت الظلمة أنا بيت الدود، أنا بيت الوحشة، ألا! وإن وراء ذلك ما هو أشد منه، نار حرها شديد، وقعرها بعيد، وحليها حديد، وخازنها مالك، ليس لله فيه - وفي لفظ: فيها - رحمة، ألا! ووراء ذلك جنة عرضها كعرض السماء والأرض أعدت للمتقين، جعلنا الله وإياكم من المتقين وأجارنا وإياكم من العذاب الأليم."الصابوني في المائتين، كر".
٤٢٨٠٢۔۔۔ حضرت علی سے روایت ہے کہ انھوں نے خطبہ، اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا بیان کی اور موت کا ذکر فرمانے کے بعد فرمایا اللہ کے بندو، موت سے چھٹکارا نہیں اگر تم اس کے لیے ٹھہرو گے تو وہ تمہیں پکڑ لے گی اور اگر اس سے بھاگوگے تو وہ تمہیں آملے گی، پس نجات حاصل کرو نجات حاصل کرو، سبقت کرو اور سبقت کرو، تمہارے پیچھے ایک جلد باز طلب گار قبر ہے سو اس کی ظلمت وحشت اور اس کے دبانے سے ڈرو !
آگاہ رہو قبریاتو جہنم کا گڑھا ہے یا جنت کا باغیچہ خبردار، قبر روزانہ تین باربولتی ہے میں تاریکی کا گھر ہوں اور وحشت اور کیڑوں کا گھر ہوں سنواس کے بعد اس سے بھی سخت چیز ہے ایسی آگ جس کی لپٹ تیز ہے اس کی گہرائی بہت دور تک ہے اس کا زیور لوہابیڑیوں کی مشکل میں ہے، اور اس کا داروغہ نگراں مالک (فرشتہ) ہے اسمیں اللہ کی رحمت نہیں اس فرشتہ میں یا اس آگ میں) ۔
متوجہ رہو ! اس کے بعد جنت ہے جس کی چوڑائی زمین و آسمان جتنی ہے جو متقین کے لیے تیار کی گئی اللہ تعالیٰ ہمیں اور تمہیں متقی و پرہیزگار بنائے اور ہمیں اور تمہیں دردناک عذاب سے بچائے۔ الصابونی فی المائتین ، عساکر۔