hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4283

.

كنز العمال

4283
Kanz al-Ummal
4283 - عن علي قال: "لما كان يوم الأحزاب صلينا العصر بين المغرب والعشاء، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "شغلونا عن الصلاة الوسطى، صلاة العصر، ملأ الله قبورهم وأجوافهم وفي لفظ: قبورهم وبيوتهم وفي لفظ: ملأ الله عليهم بيوتهم وقبورهم نارا". "عب حم وأبو عبيد في فضائله والعدني م ن وابن جرير وابن خزيمة وأبو عوانة ق".
4283: حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ خندق کے موقع پر ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کافروں نے ہماری صلوۃ وسطی، عصر کی نماز نکلوا دی، اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی قبروں اور پیٹوں کو آگ سے بھرے۔ ایک دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی قبروں اور گھروں کو اور ایک دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے۔ (عبدالرزاق، مسند احمد، ابی عبید فی ضائل العدنی، مسلم، نسائی، ابن جریر، ابن خزیمۃ، ابی عوانہ السنن للبیہقی)