hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42877

.

كنز العمال

42877
Kanz al-Ummal
42864- عن علي قال دعاني رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا علي! إذا صليت على جنازة رجل فقل "اللهم هذا عبدك وابن عبدك ابن أمتك ماض فيه حكمك، خلقته ولم يك شيئا مذكورا، نزل بك وأنت خير منزول به، اللهم لقنه حجته وألحقه بنبيه محمد صلى الله عليه وسلم وثبته بالقول الثابت فإنه افتقر إليك واستغنيت عنه، كان يشهد أن لا إله إلا الله فاغفر له وارحمه ولا تحرمنا أجره ولا تفتنا بعده، اللهم إن كان زاكيا فزكه وإن كان خاطئا فاغفر له."..... وفيه حماد بن عمرو الضبى عن السري بن خالد واهيان".
٤٢٨٦٤۔۔ حضرت علی سے روایت ہے فرمایا کہ مجھے رسول اللہ نے بلایا فرمایا علی جب تم کسی شخص کا جنازہ پڑھوتوکہا کرو، یا اللہ یہ تیرے بندے اور بندی کا بیٹا ہے جس کے بارے میں تیرا حکم چلتا ہے تو نے ہی اسے پیدا کیا جب کہ وہ قابل ذکرچیز بھی تھا وہ اور اسے اس کے اپنے نبی سے ملا دینا اور سچی بات پر ثابت قدم رکھنا کیونکہ اسے تیری ضرورت ہے اور تو اس سے لاپرواہ بےنیاز ہے۔ یہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دعا و عبادت کے لائق نہیں سو اس کی بخشش فرما دیجئے اس پر رحم کریں اور ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ فرمائیو، اور نہ اس کے بعد کسی فتنہ میں ڈالیو، اے اللہ اگر یہ پاکباز تھا توا سے مزید پاک کر اور اگر گناہ گار تھا تو اس کی مغفرت فرمادے۔ وفیہ حماد بن عمرو الضبی عن السری بن خالد واھیان۔