hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42901

.

كنز العمال

42901
Kanz al-Ummal
42888- عن زجلة مولاة معاوية قالت: أدركت يتامى كن في حجر النبي صلى الله عليه وسلم إحداهن تسمى "كرسية" قالت: فخرجت معهن إلى بيت رجل وقد هلك لأعزي أهله، فلما أخرجت الجنازة وضعت رجلي لأخرج من عتبة الباب، فأخذتني حتى أدخلتني البيت، قالت: ولم تكن تتبع الجنازة امرأة إلا أن تكون نفساء أو مبطونة تخرج معها امرأة من ثقاتها حتى يضعوها في المصلى تدخل يدها تنظر هل خرج شيء فلا يزال القوم جلوسا أو قياما حتى إذا توارت المرأة قالوا للإمام: كبر."كر وقال: هذا حديث غريب لم أكتبه إلا من هذا الوجه".
٤٢٨٨٨۔۔ امیرمعاویہ (رض) کی کنیز زجلہ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے ان یتیم بچوں کو دیکھاجو نبی کی گود میں تھے ان میں سے ایک کو ہم، کرسیہ، کے نام سے پکارتے تھے فرماتی ہیں ایک دن میں ان لڑکیوں کے ساتھ کسی فوت شدہ کے گھر تعزیت کرنے گئی جب جنازہ نکالا گیا تو میں نے دروازے کی چوکھٹ سے نکلنے کے پاؤں باہر رکھاتو اس لڑکی نے مجھے پکڑا اور گھر کے اندرلے گئی (مجھ سے ) کہنے لگی کوئی عورت کسی جنازہ کے ساتھ نہیں نکلتی ہاں اگر عورت نفاس والی یاپیٹ سے ہو تو اس کے ساتھ ایک عورت جائے جو اس کی حفاظت کرے یہاں تک کہ جب اسے جنازہ گاہ میں رکھ دیں وہ اپنا ہاتھ داخل کرکے دیکھے کیا اس کے پیٹ سے کوئی چیز نکلی پھر لوگ بیٹھے رہیں یا کھڑے رہیں جب وہ عورت آنکھوں سے اوجھل ہوجائے (یعنی گھرچلی جائے ) تو لوگ امام سے کہیں تکبیر کہے۔ ابن عساکر، وقال ھذا حدیث غریب لم اکنبہ الامن ھذالوحد۔