hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42957

.

كنز العمال

42957
Kanz al-Ummal
42944- أيضا عن عبد العزيز بن صهيب عن أنس قال: بينا رسول الله صلى الله عليه وسلم في نخل لنا نخل بني طلحة يتبرز لحاجته وبلال يمشي وراءه يكرم نبي الله صلى الله عليه وسلم أن يمشي إلى جنبه، فمر رسول الله صلى الله عليه وسلم بقبر فقام حتى مر إليه بلال، فقال: ويحك يا بلال! هل تسمع ما أسمع؟ قال: لا والله يا رسول الله! فقال: صاحب القبر يعذب، فسئل عنه فوجد يهوديا."ق فيه".
٤٢٩٤٤۔۔ اسی طرح) عبدالعزیز بن صہیب حضرت انس (رض) سے روایت کرتے ہیں فرمایا ایک دفعہ رسول اللہ ہمارے خاندان بنی طلحۃ کے کسی نخلستان میں قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور بلال آپ کے پیچھے اللہ کے نبی کا اکرام کرتے ہوئے ایک جانب چل دیے پھر آپ ایک قبر سے گزرے آپ وہاں کھڑے ہوئے یہاں تک کہ بلا بھی آپ تک پہنچ گئے آپ نے فرمایا بلال تمہارا بھلا ہو کیا تم وہ آواز سن رہے ہو جو میں سن رہاہوں ، بلال (رض) نے عرض کیا، اللہ کی قسم یارسول اللہ نہیں سن رہا، فرمایا قبروالے کو عذاب ہورہا ہے پھر اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا توپتہ چلا وہ یہودی تھا۔ بیہقی فی عذاب القبر۔