hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 42972

.

كنز العمال

42972
Kanz al-Ummal
42959- عن سفيان قال: عزى علي بن أبي طالب الأشعث ابن قيس على ابنه فقال: إن تحزن فقد استحقت منكم الرحم، وإن تصبر ففي الله خلف من ابنك، إنك إن صبرت جرى عليك القدر وأنت مأجور، وإن جزعت جرى عليك وأنت مأثوم."كر".
٤٢٩٥٩۔۔ سفیان سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت علی بن ابی طالب نے اشعث بن قیس سے ان کے بیٹے کی تعزیت کی تو فرمایا اگر تم غم کرو تو تمہاری رشتہ داری اس کی مستحق ہے اور اگر صبر کرو تو اللہ تمہیں تمہارے بیٹے کا بدل عطا کردیگ ا، (دیکھو) اگر صبر کرو تو جو تمہاری تقدیر میں ہے اسنے ہو کر رہنا ہے لہٰذا تمہیں اجرملے گا، اور اگر واویلا اور بےصبری کرو گے تو تقدیر پر بھی آئے گی اور تمہیں گناہ ہوگا۔ رواہ ابن عساکر۔