42987- عن علي قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم فإذا نسوة جلوس، قال: ما يجلسكن؟ قلن: ننتظر الجنازة، قال: هل تغسلن فيمن يغسل؟ قلن: لا، قال: هل تحملن فيمن يحمل؟ قلن: لا، قال: هـ ل تدلين فيمن يدلي؟ قلن: لا - وفي رواية: فتحثين فيمن يحثو؟ قلن: لا - قال: فارجعن مأزورات غير مأجورات."هـ, وابن الجوزي في الواهيات، وفيه دينار أبو عمرو وقال الأزدي: متروك
٤٢٩٨٧۔۔ حضرت علی سے روایت ہے فرمایا ایک دفعہ ، رسول اللہ باہر تشریف لائے تو عورتیں بیٹھی تھیں، آپ نے فرمایا، تم یہاں کیسے بیٹھی ہو ؟ انھوں نے عرض کیا ہم ایک جنازے کا انتظار کررہی ہیں ، آپ نے فرمایا کیا تم غسل دینے والی ہو ؟ انھوں نے عرض کیا نہیں آپ نیف رمایا تو کیا تم میت کی چارپائی ) اٹھانے والی ہو ؟ انھوں نے عرض کیا نہیں آپ نے فرمایا کیا تم قبر میں رکھنے والی ہو ؟ انھوں نے عرض کیا نہیں اور ایک روایت میں ہے کیا تم قبر پر مٹی ڈالنے والی ہو ؟ انھوں نے عرض کیا نہیں آپ نے فرمایا واپس چلی جاؤ گناہ لے کر بغیر ثواب کے۔ ابن ماجہ، ابن الجوزی ، فی الواھیات وفیہ دینار ابوعمرو وقال الازدی متروک۔
کلام :: ضیعف ابن ماجہ ٣٤٤، المتناھیہ ١٥٠٧۔