hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4316

.

كنز العمال

4316
Kanz al-Ummal
4316 - عن ابن جريج في قوله تعالى: {إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا} قال: "نزلت في عثمان بن طلحة قبض منه النبي صلى الله عليه وسلم مفتاح الكعبة، ودخل به البيت يوم الفتح، فخرج وهو يتلو هذه الآية فدعا عثمان، فدفع إليه المفتاح، قال وقال عمر بن الخطاب لما خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم من الكعبة وهو يتلو هذه الآية، فداه أبي وأمي، ما سمعته يتلوها قبل ذلك" "ابن جرير وابن المنذر".
4316:۔۔ ان اللہ یامرکم ان تودوا الامانات الی اھلیھا۔
ترجمہ : ۔۔ اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے اہل کو ادا کردو۔
ابن جریح (رح) سے مروی ہے کہ یہ آیت حضرت عثمان بن طلحہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فتح مکہ کے دن کعبۃ اللہ کی چابی لے لی تھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کعبہ کے اندر داخل ہوئے اور جب واپس لوٹے تو نکلتے ہوئے مذکورہ آیت تلاوت فرما رہے تھے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عثمان کو بلایا اور ان کو چابی واپس کردی۔ (اور پھر اس وقت تک مسلمان نہ ہوئے تھے) ۔
حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کعبۃ اللہ سے نکل رہے تھے اسی وقت آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی تھی اس سے پہلے ہم نے یہ آیت آپ سے نہیں سنی تھی۔ ابن جریر، ابن المنذر۔