4372- عن أسامة قال: "دخلنا على رسول الله صلى الله عليه وسلم نعوده يعني وهو مريض، فوجدناه نائما قد غطى وجهه ببرد عدني، فكشف عن وجهه، فقال: لعن الله اليهود يحرمون شحوم الغنم، ويأكلون أثمانها وفي لفظ: حرمت عليهم الشحوم فباعوها، وأكلوا أثمانها ". "ص والحارث ش والشاشي وأبو نعيم في المعرفة ع".
4372: ۔۔ حضرت اسامہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ بیمار تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عیادت کرنے کو گئے۔ آپ عدنی چادر اوڑھے کر لیٹے ہوئے تھے ہم سمجھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیند فرما رہے ہیں ہیں۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چہرے سے چادر ہٹائی اور فرمایا :
اللہ یہود پر لعنت کرے وہ بکری کی چربی کو تو حرام رکھتے ہیں لیکن اس کی قیمت کھالیتے ہیں۔ دوسرے الفاظ یہ ہیں : ان پر چربی حرام کی گئی تو انھوں نے اس کو بیچا اور اس کی قیمت سے کھانے لگے۔ (السنن لسعید بن منصور، الحارث، ابن ابی شیبہ، الشاشی، المعرفۃ لابی نعیم، مسند ابی یعلی۔
نوٹ : ۔۔ دیکھئے اسی جلد میں روایت نمبر 2982 ۔