4380- عن علي قال: إنا سمعنا الله يقول: {إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَبذِلَّةٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُفْتَرِينَ} قال: وما نرى القوم إلا قد افتروا فرية، وما أراها إلا ستصيبهم. "ابن راهويه".
4380: ۔۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : ہم نے اللہ کا کلام سنا :
ان الذین اتخذوا العجل سینالھم غضب من ربھم و ذلۃ فی الحیاۃ الدنیا و کذلک نجزی المفترین۔ (سورة الاعراف : 152)
جن لوگوں نے بچھڑے کو (معبود) بنا لیا تھا ان پر پروردگار کا غضب واقع ہوگا اور دنیا کی زندگی میں ذلت (نصیب ہوگی) اور ہم جھوٹ باندھنے والوں کو، ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : ہم نے دیکھا کہ (بنی اسرائیل کی) قوم نے ایک جھوٹ باندھا اور میں خوب سمجھتا ہوں کہ اس کی ذلت ان کو پہنچے گی۔ ابن راہویہ۔