hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 43863

.

كنز العمال

43863
Kanz al-Ummal
43850- إن جبريل صعد قبلى العتبة الأولى فقال: يا محمد! فقلت: لبيك وسعديك! فقال: من أدرك أبويه أو أحدهما فلم يغفر له فأبعده الله! قل: آمين، فقلت: آمين! فلما صعد العتبة الثانية فقال: يا محمد! قلت: لبيك وسعديك! قال: من أدرك شهر رمضان فصام نهاره، وقام ليله ثم مات ولم يغفر له فدخل النار فأبعده الله! قل: آمين، فقلت آمين! فلما صعد العتبة الثالثة قال: يا محمد! قلت: لبيك وسعديك! قال: من ذكرت عنده فلم يصل عليك فمات ولم يغفر له فدخل النار فأبعده الله! قل: آمين، فقلت آمين. "هب - عن جابر".
43850 جبرائیل امین مجھ سے قبل زینے پر چڑھے اور فرمایا : اے محمد ! میں نے جواب دیا : جی ہاں ! فرمایا : جس شخص نے اپنے والدین کو یا دونوں میں سے کسی ایک کو پایا اور اس کی مغفرت نہ ہوسکی اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دورکرے ، کہو آمین، میں نے کہا : آمین ! جب میں دوسرے زینے پر چڑھے تو فرمایا : اے محمد ! میں نے کہا : جی ہاں ! فرمایا : جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا اس نے دن کا روزہ رکھا اور رات کا قیام کیا لیکن اس کی بخشش نہ ہوسکی اور وہ دوزخ میں داخل ہوگیا اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور رکھے، کہو آمین، میں نے کہا : آمین ! پھر جب تیسرے زینے پر چڑھے اور فرمایا : اے محمد ! میں نے کہا : جی ہاں ! فرمایا : جس شخص کے پاس آپ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے پھر وہ مرجائے اور اس کی مغفرت نہ ہوسکے اور وہ دوزخ میں چلا جائے اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور رکھے، کہو آمین، میں نے کہا : آمین !
رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن جابر