43949- من كان يشهد إني رسول الله فلا يشهد الصلاة حاقنا حتى يتخفف، ومن كان يشهد أني رسول الله فأم قوما فلا يختص نفسه بالدعاء دونهم، ومن كان يشهد أني رسول الله فلا يدخل على أهل بيت حتى يستأنس ويسلم، فإذا نظر في قعر البيت فقد دخل. "طب والخطيب في المتفق والمفترق - عن أبي أمامة وفيه السفر ابن نسير قال الذهبي: مجهول".
43949 جو شخص گواہی دیتا ہو ک ہمیں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں وہ پیشاب کی حاجت پیش آنے کی حالت میں نماز میں حاضر نہ ہو حتیٰ کہ وہ پیشاب سے فارغ نہ ہوجائے۔ جو شخص گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں اور پھر وہ کسی قوم کی امامت کرائے وہ مقتدیوں کے علاوہ صرف اپنے ہی لیے دعا نہ مانگے۔ جو شخص گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں وہ بغیر اجازت کے کسی گھر میں داخل نہ ہو چنانچہ جب بلا اجازت گھر کے اندر دیکھ لیا گویا وہ گھر میں داخل ہوچکا۔
رواہ الطبرانی والخطیب فی المتفق والمفترق عن ابی امامۃ وہ فیہ السفر بن لسیر قال الذھبی فیہ، ھو مجھول