43975- أبغض خليقة الله إلى الله يوم القيامة الكذابون، والمستكبرون، والذين يكثرون البغضاء لإخوانهم في صدورهم، فإذا لقوهم تخلقوا لهم، والذين إذا دعوا إلى الله ورسوله كانوا بطاء، وإذا دعوا إلى الشيطان وأمره كانوا سراعا. "الخرائطي في مساوي الأخلاق - عن الوضين بن عطاء".
43975 قیامت کے دن مخلوق میں اللہ تعالیٰ کے ہاں بدترین لوگ جھوٹے اور متکبرین ہوں گے اور اپنے سینوں میں اپنے بھائیوں کے خلاف بہت سخت بغض رکھتے ہیں، جب وہ اپنے بھائیوں سے ملتے ہیں تو ہنس مکھ سے اور جنہیں اللہ اور اللہ کے رسول کی طرف سے بلایا جاتا ہے تو سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جنہیں جب شیطان اور اس کے کام کی طرف بلایا جاتا ہے تو بہت جلدی کرتے ہیں۔ رواہ الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن الوضین بن عطاء
کلام : احیاء میں ہے کہ اس حدیث کی کوئی اصل نہیں دیکھئے الاحیاء 341 والضعیفۃ 2396