44004- إن لله تعالى ملكا ينادي كل يوم وليلة: أبناء الأربعين زرع قد دنا حصاده، أبناء الخمسين أبناء الستين هلموا إلى الحساب، ماذا قدمتم وماذا عملتم؟ أبناء السبعين هلموا إلى الحساب، ليت الخلائق لم يخلقوا! وليتهم إذا خلقوا علموا لماذا خلقوا! فتجالسوا بينهم فتذاكروا، ألا! أتتكم الساعة فخذوا حذركم. "الديلمي - عن ابن عمر".
44004 اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جو دن رات اعلان کرتا ہے کہ : اے چالیس سال کی عمر والو ! اپنے اعمال کی کھیتی تیار کرلو چونکہ اس کے کاٹنے کا قوت قریب آچعا ہے۔ اے پچاس اور ساٹھ سال کی عمر والو ! حساب کے لیے آجاؤ، کاش مخلوقات پیدا نہ کی گئی ہوتی، کاش جب وہ پیدا کیے گئے تو جس مقصد کے لیے پیدا کیے گئے تھے اس کے لیے اعمال کرتے، پس ان کے ساتھ مل بیٹھو اور مذاکرہ کرو، خبردار ! قیامت آچکی لہٰذا اپنے بچاؤ کا سامان کرلو۔ رواہ الدیلمی عن ابن عمر