hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44019

.

كنز العمال

44019
Kanz al-Ummal
44006- خمس بخمس: ما نقض قوم العهد إلا سلط عليهم عدوهم، وما حكموا بغير ما أنزل الله إلا نشأ فيهم الفقر، ولا ظهر فيهم الفاحشة إلا فشا فيهم الموت، ولا طفقوا المكيال إلا منعوا النبات وأخذوا بالسنين، ولا منعوا الزكاة إلا حبس عنهم القطر. "طب - عن ابن عباس".
44006 پانچ چیزیں پانچ چیزوں کے بدلے میں ہیں، جو قدم عہد شکنی کی مرتکب ہوتی ہے اس پر اللہ تعالیٰ دشمن کو مسلط کردیتے ہیں ، جو قوم اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام سے ہٹ کر فیصلے کرتی ہے اس قوم میں فقروفاقہ جنم لے لیتا ہے۔ جس قوم میں فحاشی عام ہوجائے اس میں مرگ پھیل جاتی ہے جو قوم ناپ تول میں کمی کرتی ہے اس قوم کو زمینی نباتات سے محروم کردیا جاتا ہے اور اس میں قحط پڑجاتا ہے اور جو قوم زکوۃ دینے سے انکار کرتی ہے اس سے بارش روک لی جاتی ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس