44016- من كثر ضحكه استخف بحقه، ومن كثرت دعابته ذهبت جلالته، ومن كثر مزاحه ذهب وقاره، ومن شرب الماء على الريق ذهب نصف قوته، ومن كثر كلامه كثر سقطه، ومن كثر سقطه كثرت خطاياه، ومن كثرت خطاياه كانت النار أولى به. "ابن عساكر - عن أبي هريرة، وقال: غريب الإسناد والمتن".
44016 جو شخص کثرت سے ہنستا ہو وہ اپنے حق کو کمتر سمجھتا ہے۔ جس شخص کی شوخیاں کثرت سے ہونے لگیں اس کا جلال ختم ہوجاتا ہے ، جو شخص کثرت سے مزاح کرتا ہو اس کا وقار جاتا رہتا ہے ، جو نہار منہ پانی پیتا ہے اس کی نصف قوت جاتی رہتی ہے، جس کا ۔ کلام کثیر ہوگا اس کی لاپرواہیاں بھی زیادہ ہوگی جس کی لاپرواہیاں زیادہ ہوں گی اس کی خطا میں کثیر ہوں گی اور جس کی خطائیں زیادہ ہوں گی وہ جہنم کا زیادہ حقدار ہوگا۔ رواہ ابن عساکر عن ابوہریرہ وقال غریب الاسناد والمتن۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الخفاء 2594 ۔