hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44035

.

كنز العمال

44035
Kanz al-Ummal
44022- لا يصحبنكم جلال 2 من هذه النعم، ولا يضمن أحد منكم ضالة، ولا يردن سائلا إن كنتم تريدون الربح والسلامة، ولا يصحبنكم من الناس - إن كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر ساحر ولا ساحرة، ولا كاهن ولا كاهنة، ولا منجم ولا منجمة ولا شاعر ولا شاعرة، وإن كل عذاب يريد الله أن يعذب به أحدا من عباده فإنما يبعث به إلى السماء الدنيا، فأنهاكم عن معصية الله عشاء. "أبو بشر الدولابي في الكنى، وابن منده، طب، وابن عساكر - عن أبي ريطة بن كرامة المذحجي".
44022 گندگی کھانے والا جانور ہرگز تمہارے ساتھ نہ رہے ، تم میں سے کوئی شخص بھی گمشدہ چیز کی ضمانت نہ دے، اگر تم نفع اور سلامتی چاہتے ہو تو کسی سائل کو بھی خالی ہاتھ واپس مت لوٹاؤ، اگر تم اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تو تمہاری صحبت میں یہ لوگ ہرگز نہ رہیں جادو گر مرد ہو یا عورت ، کاہن مرد ہو یا عورت، نجومی خواہ مرد ہو یا عورت شاعر خواہ مرد ہو یا عورت، بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب اپنے کسی بندہ کو عذاب دینا چاہتے ہیں تو عذاب کو آسمان دنیا پر بھیج دیتے ہیں پس میں تمہیں روکتا ہوں اللہ کی نافرمانی سے رات کے وقت۔ رواہ ابوبشر الدولابی فی الکنی وابن مندہ والطبرانی وابن عساکر عن ابی ریطۃ بن کر امۃ المذحجی