hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44056

.

كنز العمال

44056
Kanz al-Ummal
44043- لعن الله سبعة من خلقه من فوق سبع سماوات - فردد اللعنة على واحد منهم ثلاث مرات ولعن كل واحد منهم لعنة لعنة. فقال: ملعون ملعون ملعون من عمل عمل قوم لوط، ملعون من جمع بين المرأة وبنتها، ملعون من سب شيئا من والديه، ملعون من أتى شيئا من البهائم، ملعون من غير حدود الأرض، ملعون من ذبح لغير الله، ملعون من تولى غير مواليه. "الخرائطي في مساوي الأخلاق، ك، هب - عن أبي هريرة".
44043 سات آسمانوں کے اوپر سے اللہ تعالیٰ سات آدمیوں پر لعنت کرتے ہیں اور ہر ایک پر تین تین بار لعنت کرتے ہیں چنانچہ فرماتے ہیں، لعنت ہے لعنت ہے لعنت ہے اس شخص پر جو قوم لوط کا فعل کرے، ملعون ہے ملعون ہے ملعون ہے وہ شخص جو بیوی اور اس کی بیٹی کو نکاح میں جمع کرے، وہ شخص ملعون ہے جو اپنے والدین کو گالی دے، وہ شخص ملعون ہے جو چوپایوں کے ساتھ بدکاری کرے ، ملعون ہے وہ شخص جو زمین میں حدود تبدیل کرے، ملعون ہے وہ شخص جو غیر اللہ کے لیے ذبح کرے، ملعون ہے وہ شخص جو دوسرے غلاموں کو اپنا غلام بنالے۔ رواہ الخرائطی فی مساوی الاخلاق والحاکم والبیہقی فی شعب فی شعب الایمان عن ابوہریرہ