hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44165

.

كنز العمال

44165
Kanz al-Ummal
44152- "أيضا" عن ضرغامة بن عليبة بن حرملة حدثني أبي عن أبيه قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم في ركب من الحي، فصلى بنا صلاة الصبح فجعلت انظر الذي بجنبي فما أكاد أعرفه من الغلس، فلما أردت الرجوع قلت: أوصني يا رسول الله! قال: اتق الله، وإذا كنت في مجلس فقمت عنه فسمتعهم يقولون ما يعجبك فأنه، وإذا سمعتهم يقولون ما تكره فلا تأته. "ط، وأبو نعيم".
44152” ایضاً “ ضرغامہ بن علیبہ بن حرملہ اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ میں قبیلے کے چند لوگوں کے ہمراہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی ، نماز کے بعد میں اپنے پاس بیٹھے ہوئے آدمی کی طرف دیکھنے لگا میں اسے تاریکی کی وجہ سے پہچان نہیں سکتا تھا، جب میں نے واپس لوٹنے کا ارادہ کیا تو میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! مجھے کوئی وصیت کیجئے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور جب کسی مجلس میں ہو اور لوگوں کو کسی پسندیدہ بات کے متعلق کہتے ہوئے سنو تو اسے بجا لاؤ اور اگر انھیں کسی بات کے متعلق ناپسند کہتے ہوئے سنو تو اس سے گریز کرو۔ رواہ الطبرانی و ابونعیم