hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44275

.

كنز العمال

44275
Kanz al-Ummal
44262- عن محمود بن لبيد الأنصاري عن بنت فهد قالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم على حمزة بن عبد المطلب وكانت تحته، فصنعت له سخينة، 1 فأكلوا منها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ألا أنبئكم بمكفرات الخطايا! قلت: بلى يا رسول الله! قال: إسباغ الوضوء عند المكاره، والخطى إلى الصلاة، وإنتظار الصلاة بعد الصلاة. "ص".
44262 محمودذ بن لبید انصاری بنت فہد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت حمزہ بن عبدالمطلب کے پاس تشریف لائے بنت فہد حضرت حمزہ کے نکاح میں تھیں میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے سخینہ (آٹے اور گھی سے تیار کیا ہوا کھانا) پکایا لوگوں نے کھانا کھایا، پھر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسی چیزوں کے متعلق نہ بتاؤں جو خطاؤں کو مٹا دینے والی ہیں۔ میں نے عرض کیا، یارسول اللہ ! ضرور بتائیے ارشاد فرمایا : ناگواریوں کے وقت پورا وضو کرنا نماز کے لیے چلنا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار ۔ رواہ سعید بن المنصور