44269- "مسند الصديق رضي الله عنه" عن إسماعيل بن يحيى حدثنا فطر بن خليفة عن أبي الطفيل عن أبي بكر قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم في حجة الوداع يقول: إن الله عز وجل وهب لكم ذنوبكم عند الاستغفار، فمن استغفر بنية صادقة غفر له، ومن قال: لا إله إلا الله، رجح ميزانه، ومن صلى علي كنت شفيعه يوم القيامة. "أبو بكر محمد بن عبد الباقي الأنصاري قاضي المارستان في مشيخته".
44269” مسند صدیق (رض) “ اسماعیل بنی یحییٰ فطر بن خلیفہ، ابوطفیل کے سلسلہ سند سے حضرت ابوبکر صدیق (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا : بلاشبہ اللہ تعالیٰ استغفار کے وقت تمہیں تمہارے گناہوں کو معاف کردیتے ہیں جس شخص نے سچی نیت کے ساتھ استغفار کیا اس کی مغفرت ہوجاتی ہے جس نے لا الہ الا اللہ کہا اس کا میزان بھاری ہوجاتا ہے جس نے مجھ پر درود بھیجا قیامت کے دن میں اس کی شفاعت کروں گا۔
رواہ ابوبکر محمد بن عبدالباقی الانصاری قاضی المارستان فی مشیختہ