hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4434

.

كنز العمال

4434
Kanz al-Ummal
4434- عن علي في قوله تعالى: {وَفَارَ التَّنُّورُ} قال: "تنوير الصبح وفي لفظ قال: طلع الفجر، قيل له: إذا طلع الفجر فاركب أنت وأصحابك". "وابن جرير وابن أبي حاتم وأبو الشيخ"
4434:۔۔ حضرت علی (رض) " وفار التنور " کی تفسیر میں فرماتے ہیں اس سے صبح کی روشنی مراد ہے۔ فرمایا : کہ حضرت نوح (علیہ السلام) کو حکم ملا تھا کہ جب صبح روشن ہوجائے تو اپنے اصحاب کو لے کر نکل جانا۔ ابن جریر، ابن ابی حاتم، ابو الشیخ۔
فائدہ : ۔۔ فرمان الہی ہے :
وفار التنور۔ ھود۔ 40 ۔
اور تنور ابل گیا۔
تنور کی مراد کے بارے میں مفسرین کے مختلف اقوال ہیں : جن میں سے دو قول حضرت علی (رض) کے مذکورہ روایات میں ذکر ہوئے اور بھی کوئی اقوال ہیں جو کتب تفسیر میں منقول ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔