44360- عن أبي ريحانة قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله! أوصني، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تشركن بالله شيئا وإن قطعت أو حرقت بالنار، واطع والديك وإن أمراك أن تتخلى من أهلك ودنياك، ولا تدعن صلاة متعمدا، فإنه من يتركها برئت منه ذمة الله وذمة رسوله، ولا تشربن خمرا، فإنها رأس كل خطيئة، ولا تزدادن في تخوم أرضك، فإنك تأتي بها يوم القيامة من مقدار سبع أرضين. "ابن النجار".
44360 ابوریحانہ کہتے ہیں : ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : یارسول اللہ ! مجھے وصیت کریں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہراؤ گو تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے یا آگ میں جلا دیا جائے۔ اپنے والدین کی اطاعت کرو اگرچہ تمہیں اہل و عیال اور دنیا چھوڑ دینے کا حکم دیں جان بوجھ کر کوئی نماز نہ چھوڑو، چونکہ جو شخص نماز چھوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا ذمہ ختم ہوجاتا ہے شراب مت پیو چونکہ شراب ہر قسم کی خطا کی جڑ ہے، اپنی زمین کی حدود میں اضافہ کے خواہا مت رہو چونکہ قیامت کے دن اس زمین کے برابر سات زمین ساتھ لاؤ گے۔ رواہ ابن النجار