44362- عن عطاء الخراساني قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم سبعة نفر فلعن واحدا منهم ثلاث لعنات ولعن سائرهن لعنة لعنة فقال، ملعون ملعون من عمل عمل قوم لوط، ملعون من أتى بهيمة، ملعون من سب شيئا من والديه، ملعون من غير شيئا من تخوم الأرض، ملعون من جمع بين امرأة وبنتها، ملعون من تولى قوما بغير إذنهم، ملعون من ذبح لغير الله. "عب".
44362 عطاء خراسانی کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سات اشخاص پر لعنت کی ہے ان میں سے ایک پر تین بار لعنت کی ہے، بقیہ سب پر ایک ایک بار لعنت بھیجی ہے۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ملعون ہے ملعون ہے، ملعون ہے وہ شخص جس نے قوم لوط والافعل کیا ، ملعون ہے وہ شخص جس نے چوپائے کے ساتھ بدفعلی کی وہ شخص ملعون ہے جس نے اپنے والدین کو گالی دی ملعون ہے وہ شخص جس نے زمین کی سرحدوں کو تبدیل کیا، ملعون ہے وہ شخص جس نے اپنے نکاح میں عورت اور اس کی بیٹی کو جمع کیا ملعون ہے وہ شخص جس نے کسی قوم کو اس کی اجازت کے بغیر ولایت دی، اور ملعون ہے وہ شخص جس نے غیر اللہ کے لیے ذبح کیا۔ رواہ عبدالرزاق