44369- عن عثمان قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يعذب الله يوم القيامة ستة نفر بستة أشياء: الأمراء بالجور، والعلماء بالحسد، والعرب بالعصبية، والدهاقين بالكبر، وأهل الرساتين بالجهل، والتجار بالخيانة؛ وستة يدخلون الجنة بستة: الأمراء بالعدل، والعلماء بالنصيحة والعرب بالتواضع، والدهاقين بالألفة، والتجار بالصدق، وأهل الرساتيق بالسلامة. "ابن الجوزي في الواهيات".
44369 حضرت عثمان (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن چھ چیزوں کے بدلہ میں چھ لوگوں کو عذاب دے گا حکمرانوں کو ظلم کے بدلہ میں علماء کو حسد کے بدلہ میں عربوں کو مصیبت کے بدلہ میں سوداگروں کو تکبر کے بدلہ میں اھل دیہات کو جہالت کے بدلہ میں تاجروں کو خیانت کے بدلہ میں جبکہ چھ آدمی چھ چیزوں کی وجہ سے جنت میں داخل ہوں گے حکمران عدل کی وجہ سے علماء کو خیر خواہی کی وجہ سے عربوں کو تواضع کی وجہ سے سوداگروں کو الفت کی وجہ سے تاجروں کو صدق کی وجہ سے اہل دیہات کو سلامتی کی وجہ سے۔ رواہ ابن الجوزی فی الواھیات۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 1565 ۔