hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 44387

.

كنز العمال

44387
Kanz al-Ummal
44374- عن عمر بن الخطاب قال: من كثر ضحكه قلت هيبته، ومن كثر مزاحه استخف به، ومن أكثر من شيء عرف به، ومن كثر كلامه كثر سقطه، ومن كثر سقطه قل حياؤه، ومن قل حياؤه قل ورعه، ومن قل ورعه مات قلبه. "ابن أبي الدنيا في الصمت والعسكري في الأمثال، وأبو القاسم الخرقي في أماليه، حب في روضة العقلاء، طس، هب، خط، كر في الجامع".
44374 حضرت عمربن خطاب (رض) فرماتے ہیں جو شخص کثرت سے ہنستا رہے اس کا رعب کم ہوجاتا ہے، جو شخص کثرت سے مزاح کرتا ہے اسے حقارت سے دیکھا جاتا ہے جس شخص سے جو کام کثرت سے سرزد ہو وہ اسی سے پہچانا جاتا ہے جو شخص کثرت سے بولتا ہے اس کی غلطیاں زیادہ ہوتی ہیں اور جس کی غلطیاں زیادہ ہوتی ہیں اس کی حیاء کم ہوجاتی ہے جس میں حیاء کم ہوجائے اس کا تقویٰ کم ہوجاتا ہے جس کا تقویٰ کم ہوجائے اس کا دل مردہ ہوجاتا ہے۔ رواہ ابن ابی الدنیا فی الصمت والعسکری فی الامثال وابوالقاسم الخرقی فی امالیہ وابن حبان فی روضۃ العقلاء والطبرانی فی الاوسط والبیہقی فی شعب الایمان والخطیب وابن عساکر فی الجامع