hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4445

.

كنز العمال

4445
Kanz al-Ummal
4445- عن علي قال جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال "يا محمد حدثني عن إلهك هذا الذي تدعو إليه أياقوت هو؟ أذهب هو؟ أو ما هو؟ فنزلت على السائل صاعقة فاحرقته، فأنزل الله تعالى: {وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ} " "ابن جرير".
4445: ۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : یا محمد ! مجھے اپنے اس معبود کے بارے میں بتائیے، جس کی طرف آپ لوگوں کو بلاتے ہیں کہ وہ یاقوت کا ہے ؟ سونے کا ہے ؟ یا اور کسی چیز کا ہے ؟ چنانچہ سائل پر بجلی گری اور اس کو جلا ڈالا تب اللہ پاک نے یہ آیت نازل کی :
و یرسل الصواعق فیصیب بھا من یاء الخ : الرعد : 3 ۔
اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا دیتا ہے اور وہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں وہ بڑی قوت والا ہے۔ رواہ ابن جریر۔