44473- يجمع الله أطفال أمة محمد صلى الله عليه وسلم في حياض تحت العرش فيطلع الله عليهم اطلاعة فيقول: ما لي أراكم رافعي رؤسكم؟ فيقولون: يا ربنا! الآباء والأمهات في عطش ونحن في هذه الحياض فيوحي إليهم أن اغرفوا في هذه الآنية من هذا الماء، ثم خللوا الصفوف فاسقوا الآباء والأمهات. "الديلمي من طريقين - عن ابن عمر".
44473 اللہ تعالیٰ امت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بچوں کو عرش کے تلے حوضوں پر جمع فرمائیں گے اللہ تعالیٰ ان پررونما ہوں گے اور فرمائیں گے : میں تمہیں سر اوپر اٹھائے ہوئے کیوں دیکھ رہا ہوں ؟ عرض کریں گے اے ہمارے رب ہمارے باپ اور ہمارے مائیں پیاسے مررہی ہیں اور ہم ان حوضوں پر سیرابی میں مستغرق ہیں اللہ تعالیٰ انھیں حکم دیں گے کہ ان برتنوں کو بھرو اور اپنے والدین کو پلاؤ۔ رواہ الدیلمی من الطریقین عن ابن عمر