44519- قاتل الله الشيطان! إن الولد فتنة، والله ما علمت أني نزلت من المنبر حتى أتيت به. "طب - عن ابن عمر قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر يخطب الناس، فخرج الحسن فعثر فسقط على وجهه، فنزل على المنبر يريد أخذه، فأخذه الناس فأتوا به قال - فذكره".
44519 ابن عمر (رض) کہتے ہیں : میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منبر پر لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے دیکھا اتنے میں حسین گھر سے باہر نکلے اور ٹھوکر کھا کر چہرے کے بل گرپڑے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے نیچے اترے تاکہ حسین (رض) کو اٹھائیں اتنے میں حسین (رض) کو لوگ اٹھا کر آپ کے پاس لے آئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ شیطان کو قتل کرے بلاشبہ اولادفتنہ ہے بخدا ! میں نہیں جانتا کہ میں منبر سے نیچے اتروں حتیٰ کہ حسین کو میرے پاس لایا گیا۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر