hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4457

.

كنز العمال

4457
Kanz al-Ummal
4457- عن ابن أبي حسين قال: قام علي بن أبي طالب، فقال: "ألا أحد يسألني عن القرآن؟ فوالله لو أعلم أن أحدا أعلم به مني، وإن كان من وراء البحور لأتيته، فقال عبد الله بن الكواء: من الذين بدلوا نعمة الله كفرا، قال: هم مشركون، أتتهم نعمة الله الإيمان فبدلوا قومهم دار البوار". "ابن أبي حاتم".
4457: ۔۔ ابن ابی حسین (رح) سے مروی ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کھڑے ہوئے اور لوگوں کو فرمایا : کوئی مجھ سے قرآن (کی تفسیر) کے بارے میں سوال کیوں نہیں کرتا۔ پھر فرمایا (میرا تو یہ حال ہے کہ) خدا کی قسم اگر مجھے علم ہوتا کہ کوئی شخص قرآن کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہے اور وہ تمام سمندروں کے پار ہوتا تو میں ضرور اس شخص کے پاس جاتا۔ (جبکہ تم کو یہاں پر نعمت میسر ہے اور سوال نہیں کرتے) چنانچہ حضرت ابن الکواء نے سوال کیا : وہ کون لوگ ہیں۔
جنہوں نے اللہ کی نعمت کو ناشکری سے بدل دیا۔ سورة ابراہیم : 28 ۔
حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : یہ مشرک لوگ ہیں۔ ان کے پاس اللہ کی (عظیم) نعمت ایمان کی دولت آئی لیکن انھوں نے اس کو ٹھکرا کر اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں ڈال دیا۔ ابن ابی حاتم۔