44595- تزوج تزد عفة إلى عفتك، ولا تزوج خمسة: شهبرة، ولا لهبرة، ولا نهبرة، ولا هيدرة، ولا لفوتا؛ قال: يا رسول الله! ما أدري مما قلت شيئا! قال: ألستم عربا؟ أما الشهبرة فالطويلة المهزولة، وأما اللهبرة فالزرقاء البذية، وأما النهبرة فالقصيرة الذميمة، وأما الهيدرة فالعجوز المدبرة، وأما اللفوت فهي ذات الولد من غيرك. "الديلمي - عن زيد بن حارثة".
44595 نکاح کرو تمہاری پاکدامنی میں اضافہ ہوگا اور پانچ قسم کی عورتوں سے نکاح مت کرو شھبرہ لھبرہ نھبرہ ھیدرۃ اور لفوتہ۔ عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ نے جو کچھ فرمایا میں اسے نہیں سمجھتا ہوں ارشاد فرمایا : کیا تم عرب نہیں ہو ؟ فرمایا : شھبرہ وہ عورت ہوتی ہے جو لاغر طویل القامت ہو لھبرہ وہ عورت ہے جو نیلگوں آنکھوں والی اور بدزبان ہو، نھبرہ وہ عورت ہے جو کوتاہ قد اور گھٹیا صفات کی مالک ہو ھیدرہ سزہ پشت بوڑھی عورت ہوتی ہے اور نفوتہ وہ عورت ہے جو غیر کے نطفے سے جنم لینے والے بچے کو تجھ سے منسوب کردے۔ رواہ الدیلمی عن زید بن حارثۃ