hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4468

.

كنز العمال

4468
Kanz al-Ummal
4468- عن علي أنه قال لموسى بن طلحة بن عبيد الله: والله إني لأرجو أن أكون أنا وأبوك ممن قال الله تعالى: {وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَاناً عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ} فقال رجل من همذان: "إن الله أعدل من ذلك فصاح علي عليه صيحة، وقال: فمن إذا إن لم نكن نحن أولئك؟ " "ص والعدني وابن جرير وابن المنذر وابن أبي حاتم عق طس وابن مردويه ق".
4468: ۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے حضرت طلحہ بن عبیداللہ (رض) کے فرزند موسیٰ بن طلحہ کو فرمایا : مجھے امید ہے کہ میں اور تمہارا باپ ان لوگوں میں سے ہوں گے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا :
ونزعنا ما فی صدورہم من غل اخوانا علی سرر متقابلین۔ الحجر : 47 ۔
اور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ہم اس کو نکال کر (صاف کر) دیں گے۔ (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہیں۔
ایک ہمدانی شخص نے (طعن کرتے ہوئے) کہا : اللہ انصاف کرنے والا ہے (یعنی یہ مرتبہ آپ کو نہیں ملے گا) یہ سن کر حضرت علی (رض) چیخ پڑے اور فرمایا : اگر ہم (اصحاب و اہل بیت رسول) اس کے اہل نہیں تو اور کون اس کے اہل ہوں گے ؟ (السنن لسعید بن منصور، ابن جریر، ابن المنذر، ابن ابی حاتم، عقیلی فی الضعفاء، الاوسط للطبرانی، ابن مردویہ، السنن للبیہقی)