hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4470

.

كنز العمال

4470
Kanz al-Ummal
4470- عن علي في قوله تعالى: {وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ} قال: "نزلت في ثلاثة أحياء من العرب في بني هاشم وبني تيم وبني عدي في وفي أبو بكر وفي عمر". "ابن مردويه والقارئ في فضائل الصديق".
4470: ۔۔ ونزعنا ما فی صدورہم من غل اخوانا علی سرر متقابلین۔ الحجر : 47 ۔
ترجمہ : ۔۔ اور ہم ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی نکال دیں گے (گویا) وہ بھائی بھائی ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر بیٹھے ہیں۔ حضرت علی (رض) نے مذکورہ فرمان باری تعالیٰ کے متعلق ارشاد فرمایا : یہ عرب کے تین قبائل کے بارے میں نازل ہوئی ہے : بنی ہاشم، بنی تیم، بنی عدی، اور میرے بارے میں ، ابوبکر (رض) کے بارے میں اور عمر (رض) کے بارے میں۔ (ابن مردویہ، القاری فی فضائل الصدیق)
فائدہ : ۔۔ حضرت علی بن ہاشم سے حضرت ابوبکر (رض) بن تیم اور حضرت عمر بن خطاب (رض) بنی عدی سے تعلق رکھتے تھے۔ (طبقات ابن سعد)