(44786 -) حق الزوج على زوجته أن لا تمنعه نفسها وإن كانت على ظهر قتب ، وأن لا تصوم يوما واحدا إلا باذنه إلا الفريضة ، فان فعلت أثمت ، ولم يتقبل منها ، وأن لا تعطي من بيته شيئا إلا باذنه ، فان فعلت كان له الاجر وكان عليها الوزر ، وأن لا تخرج من بيته إلا باذنه ، فان فعلت لعنها الله وملائكة الغضب حتى تتوب أو تراجع وإن كان ظالما (الطيالسي - عن ابن عمر).
44786 خاوند کا بیوی پر حق ہے کہ وہ اسے اپنی حاجت پوری کرنے سے منع نہ کرے اگرچہ وہ کجاوے پر ہی کیوں نہ بیٹھی ہو وہ اگر ایک دن بھی نفلی روزے رکھے تو خاوند سے اجازت لے کر رکھے البتہ فرضی روزہ خاوند کی اجازت کے بغیر بھی رکھ سکتی ہے اگر اس نے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ رکھا تو گناہ گار ہوگی، اور اس سے قبول بھی نہیں کیا جائے گا۔ یہ کہ عورت گھر سے خاوند کی اجازت کے بغیر کوئی چیز نہ دے اگر خاوند کی اجازت کے بغیر کوئی چیز دی تو خاوند کے لیے اجر وثواب ہوگا اور عورت کے لیے گناہ ہوگا۔ یہ کہ عورت خاوند کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر نہ نکلے اگر بغیر اجازت نکلی تو اللہ تعالیٰ اور غضب کے فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں حتیٰ کہ توبہ کرے یا واپس لوٹ آئے اگرچہ اس کا خاوند ظالم ہی کیوں نہ ہو۔ رواہ الطیالسی عن ابن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2730 ۔