(44811 -) الرطب تأكلينه وتهدينه عبد بن حميد ، ز ، ويحيى ابن عبد الحميد الحماني في مسنده - عن سعد بن أبي وقاص ، البغوي وابن منده ، ك ، ق - عن سعد أن امرأة قالت : يا رسول الله ! إنا كل على أزواجنا وأبنائنا ، فما يحل لنا من أموالهم ؟ قال فذكره ، قال قط وغيره : الصواب أنه رجل من الانصار غير ابن أبي وقاص).
44811 تازہ چیزیں (جن کے جلدی خراب ہونے کا خدشہ ہو) تم کھا بھی سکتی ہو اور انھیں ہدیہ میں بھی دے سکتی ہو۔ (رواہ عبدبن حمید والبزاز ویحییٰ بن عبدالحمید الحانی فی مسندہ عن سعد بن ابی وقاص البغوی وابن مندہ والحاکم والبیہقی عن سعد روایت ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا : یارسول اللہ میں نے اپنے خاوند اور اپنے بیٹوں پر بوجھ ہوں ہمارے لیے ان کے اموال میں سے کتنا حلال ہے ؟ آپ نے جواب میں یہ حدیث ارشاد فرمائی۔ وقال الدارقطنی وغیرہ : الصواب انہ رجل من الانصار غیر ابن ابی وقاص)