45150- أخبرها أنها عاملة من عمال الله ولها نصف أجر المجاهد. "الخرائطي في مكارم الأخلاق من طريق زافر بن سليمان - عن عبد الله الوضاحي أن رجلا قال: يا رسول الله! إن لي امرأة إذا دخلت عليها قالت لي: مرحبا بسيدي وسيد أهل بيتي! وإذا رأتني حزينا قالت: ما يحزنك الدنيا وقد كفيت أمر الآخرة! قال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
45150 اسے خبردو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے عالمین میں سے عمل کرنے والی ہے اور اس کے لیے مجاہد کا نصف اجروثواب۔ رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق من طریق زافر بن سلیمان عن عبداللہ الرضاحی کہ ایک آدمی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میری بیوی ہے جب میں اس کے پاس آتا ہوں وہ کہتی ہے مرحبا خوش آمدید میرا اور میرے گھر کا سردار تشریف لایا جب وہ مجھے پریشان دیکھتی ہے تو کہتی ہے : تجھے دنیا غمزدہ نہیں کرسکتی تجھے آخرت کافی ہے۔ اس پر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔