45226- تسموا بأسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة، وارتبطوا الخيل، وأمسحوا بنواصيها وأكفالها، وقلدوها ولا تقلدوها الأوتار، وعليكم بكل كميت أغر محجل، أو أشعر أغر محجل، أو أدهم أغر محجل. "حم، خ في الأدب، د، ت، والبغوي، وابن قانع، طب، ق عن أبي وهب الجسمي".
45226 انبیاء کے ناموں پر نام رکھو اور اللہ تعالیٰ کے محبوب ترین نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں سب سے سچے نام حارث اور ھمام ہیں، سب سے برے نام حرب اور مرہ ہیں سرحدوں کی حفاظت کے لیے گھوڑوں کو تیار رکھو، ان کی پیشانیوں اور دموں پر ہاتھ پھیرو ان میں ملادہ ڈالو، ان پر کمان کی تانتیں نہ ڈالو تمہیں کمیت (سرخ و سیاہ) گھوڑا پالنا چاہیے جس کی پیشانی اور ٹانگیں سفید ہوں یا تمہیں گہرے سرخ رنگ کا گھوڑا پالنا چاہیے جس کی پیشانی اور ٹانگیں سفید ہوں یا پھر گہرے سیاہ رنگ کا گھوڑا پالو جس کی پیشانی اور ٹانگیں سفید ہوں۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری فی الادب وابوداؤد والترمذی والبغوی وابن قانع والطبرانی والبخاری ومسلم عن ابی وھب الجسمی