(45405 -) إن الله تعالى قد أوجب لها الجنة وأعتقها بها من النار (حم ، م - عن عائشة قالت : جائتني مسكينة تحمل ابنتين لها فاطعمتها ثلاث تمرات ، فأعطت كل واحدة منهما تمرة ، ورفعت إلى فيها تمرة لتأكلها فاستطعمتاها ابنتاها فشقت التمرة بينهما ، فذكرت ذلك لرسول الله ص قال - فذكره).
45405 بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے جنت واجب کردی ہے اور اس کھجور کے بدلہ میں اسے دوزخ کی آگ سے آزاد کردیا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن عائشۃ) کہتی ہیں کہ میرے پاس ایک مسکین عورت آئی اس نے اپنے پاس دو بیٹیاں اٹھا رکھی تھیں میں نے اسے تین کھجوریں دیں اس نے ہر بچی کو ایک ایک کھجور دی اور ایک کھجور اپنے منہ کی طرف لے گئی تاکہ وہ بھی کھائے لیکن بچیوں نے اس کھجور کا بھی مطالبہ کردیا عورت نے کھجور دو حصوں میں تقسیم کی اور ایک ایک حصہ دونوں کو دے دیا۔ میں نے یہ واقعہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کیا اس پر آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔