hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4548

.

كنز العمال

4548
Kanz al-Ummal
4548- "علي رضي الله عنه" عن علي أنه كان يقرأ: {فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ} قال: "يعلمهم الناس". "ابن أبي حاتم".
4548: (مسند علی (رض)) حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ آپ (رض) اس آیت کو یوں پڑھا کرتے تھے :
فلیعلمن اللہ الذین صدقوا ولیعلمن الکاذبین۔ العنکبوت۔ 3
سو خدا ان کو معلوم کرا دے گا جو (اپنے ایمان میں) سچے ہیں اور ان کو بھی جو جھوٹے ہیں۔ فرمایا کہ اللہ پاک لوگوں کو معلوم کرا دے گا۔ (ابن ابی حاتم)
فائدہ : ۔۔ مشہور قراءت فلیعلمن اللہ ہے جس کے معنی ہیں خدا ان کو ضرور معلوم کرلے گا۔ لیکن تمام تفاسیر میں اس کی تفسیر وہی کی جاتی ہے جو حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمائی یعنی خدا لوگوں کو معلوم کرا دے گا کیونکہ خدا کو خود تو سب کچھ پہلے سے معلوم ہے۔